۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انڈونیشیا

حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، اسی تسلسل میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے عوام نے امریکی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، اسی تسلسل میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے عوام نے امریکی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کا اہتمام کیا۔

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ انڈونیشیا کے عوام نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے انڈونیشیا کے باشندوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی بھرپور مذمت کی۔

اس مظاہرے میں انڈونیشیا کے لوگوں نے اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عربی اور انگریزی میں ا’’ہم سب اسماعیل ہنیہ ہیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .